ہنزہ میں فرانسیسی پیرا گلائیڈر لاپتہ، تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری

علی آباد کے بالائی علاقے سے اڑان بھرنے کے بعد لاپتہ ہونیوالے فرانسیسی پیرا گلائیڈر Savall Xavier کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ،جس علاقے میں غیر ملکی سیاح پیرا گلائیڈنگ کر رہے تھے وہ چیلنجنگ ہونیکی وجہ سے لاپتہ پیرا گلائیڈر کی تلاش کی رفتار سست کر سکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 جولائی 2022 15:35

ہنزہ میں فرانسیسی پیرا گلائیڈر لاپتہ، تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری
ہنزہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2022ء ) گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے انتظامی مرکز نے کہا ہے کہ علی آباد کے بالائی علاقے سے اڑان بھرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے فرانسیسی پیرا گلائیڈر کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ ہفتہ کی شام 4 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو ہسپانوی پیرا گلائیڈرز اور فرانسیسی پیرا گلائیڈر Savall Xavier نے پرواز کی۔

تاہم، ہسپانوی پیرا گلائیڈرز نے گنیش ویلی میں محفوظ لینڈنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں، پولیس اور مقامی رضاکاروں پر مشتمل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لیکن پیرا گلائیڈر کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ پیرا گلائیڈر کا پتہ لگانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا ہے کہ جس علاقے میں غیر ملکی سیاح پیرا گلائیڈنگ کر رہے تھے وہ چیلنجنگ علاقے کی وجہ سے لاپتہ پیرا گلائیڈر کی تلاش کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ پیرا گلائیڈرز 30 جون کو ہنزہ پہنچے اور قریبی ہوٹل میں قیام کیا۔ گلگت بلتستان، دنیا کی چند بلند ترین چوٹیوں کا گھر اور ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جو ہر سال لاکھوں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو مختلف چوٹیوں، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر کھیلوں کی مہمات کے لیے راغب کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 15:35:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :