رشبھ پانٹ نے انگلش سرزمین پر بطور غیرملکی وکٹ کیپر ایک ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے کا 72سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

منگل 5 جولائی 2022 22:49

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) بھارت کے رشبھ پانٹ نے انگلش سرزمین پر بطور غیرملکی وکٹ کیپر ایک ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے کا 72سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ریشبھ پانٹ نے انگلینڈ کے خلاف ری شیڈولڈ پانچویں ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر203 رنز بنا کر سابق ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بیٹر کلائیڈ والکوٹ کا ریکارڈ توڑا، کلائیڈ والکوٹ نے 1950میں انگلش سرزمین پر ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 182رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ رشبھ پانٹ ایک ٹیسٹ میچ میں زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بھارتی وکٹ کیپر بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے سابق ہم وطن بیٹر فاروق انجنیئر کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ بھارت کی جانب سے بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک ٹیسٹ میچ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بدھی کندران کو حاصل ہے جنہوں نے 1964میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 230رنز سکور کئے تھے،مہندراسنگھ دھونی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 2013میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 224رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 22:49:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :