کھیلوں کی معیاری سرگرمیاں منعقد کرکے نوجوانوں کو کھیلنے کے بہترین موقع فراہم کئے جائیں،آئی جی پی کااجلاس سے خطاب

منگل 5 جولائی 2022 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے عہداران سے ملاقات کی۔ ٹرسٹ کے بورڈ ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہاکہ کھیل معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ کھیلوں کی معیاری سرگرمیاں منعقد کرکے نوجوانوں کو کھیلنے کے بہترین موقع فراہم کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

معظم جاہ انصاری نے ممبران ٹرسٹ کو بتایا کہ پاکستان کے قابل فخر کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے جس سے صوبے کی پولیس کو دنیا بھر میں روشنا س کرانے کا موقع ملے گا ۔ آئی جی پولیس نے ممبران ٹرسٹ کو یقین دلا یا کہ صوبے بھر میں کھیلوں کی سر گر میوں کے انعقاد کے لئے خیبرپختونخوا پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔ قبل از یں ملک سعد میموریل سپو رٹس ٹرسٹ کی کا ر کر دگی سے آئی جی پولیس کو آگا ہ کیا گیا اور انہیں یقین دلا یا گیا کہ ٹر سٹ کے زیر اہتما م کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبہ میںخدما ت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 21:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :