بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان

منگل 5 جولائی 2022 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، ٹیکنیکل سپورٹ اور مواقع ملنے سے یہ کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی میدانوں میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پروجیکٹ پاکستان کے زیر اہتمام آل کوئٹہ چیف منسٹر کراٹے ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں پی ایس بی جمنازیم پہنچنے پر سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی کا استقبال جی ڈی کھیل درا بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز آصف لانگو، پریذیڈنٹ کراٹے ایسوسی ایشن بابر اقبال، انسٹرکٹر غلام علی، آغا محمد کھلاڑیوں اوردیگر معززین نے کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کھیل کے پہنچنے پر چھوٹے بچوں اور بچیوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں۔

اس موقع پر دو کیٹیگریز کے فائنل مقابلے ہوئے جس میں شائقین کھیل نے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی جمنازیم تماشائیوں اور کھلاڑیوں سے بھرا ہوا تھا۔ میچز کے اختتام پر سیکرٹری کھیل اور ڈی جی کھیل نے دونوں کیٹیگریز میں پہلے دوسرے اورتیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔تقسیم انعامات کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے ڈی جی کھیل درابلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنا ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی ایسے شان سے منائیں گے جو کہ سب کے لیے ایک مثال بن جائے گا یہ اس سلسلے کی پہلی ٹورنامنٹ ہے اسی طرح ٹینس، فٹ بال، کرکٹ، وومن فٹ سال اوردیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ بھی منعقد ہوں گے اور ان کھیلوں کے سلسلے کو پورے سال پر محیط کریں گے۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 21:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :