نوویک جوکووچ 11ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 6 جولائی 2022 08:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار، ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا مجموعی طور پر ساتویں اور مسلسل چوتھی بار ومبلڈن اوپن ٹینس کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے 11 مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،انگلینڈ کے ٹینس سٹار کیمرون نوری بھی اپنے ہوم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئےجبکہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جنیک سنر اور بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

35 سالہ سربین سٹار نے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے جنیک سنر کو شکست دی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے 35 سالہ نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اطالوی ٹینس کھلاڑی جنیک سنر کو 7-5، 6-2، 3-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دی اور 11 ویں مرتبہ میگا ایونٹ مینز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ 3گھنٹے اور 35 منٹ تک جاری رہا۔سربین سٹار نوویک جوکووچ مجموعی طور پر 21 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں ۔جوکووچ 11 ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس کا سیمی فائنل رائونڈ کھیلیں گے جس میں ان کا مقابلہ برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری سے ہوگا۔انہوں نے ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو 6-3، 5-7، 6-2، 3-6 اور 5-7 سے مات دے کر سیمی فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا کوارٹر فائنل میچ تین گھنٹے اور 28 منٹ تک جاری رہا۔\932
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 08:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :