سری لنکن پریمیئر لیگ کے لیے 9 پاکستانی کرکٹرز کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کرلیا

بدھ 6 جولائی 2022 15:05

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) سری لنکن پریمیئر لیگ کے لیے 9 پاکستانی کرکٹرز کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کرلیا۔سری لنکن پریمیئر لیگ میں 9 پاکستانی کرکٹرز کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کرلیا، ان میں عماد وسیم کو سب سے زیادہ 60 ہزار ڈالرز میں گال گلیڈی ایٹرز نے اپنا بنالیا۔

(جاری ہے)

آصف علی (50ہزار ڈالر)کولمبو اسٹارز، فہیم اشرف (50ہزار ڈالر) گال گلیڈی ایٹرز، شعیب ملک (40ہزار ڈالر)جافنا کنگز،شاہنوار دھانی (25ہزار ڈالر)جافنا کنگز کی نمائندگی کریں گے۔اعظم خان (25 ہزار ڈالر)گال گلیڈی ایٹرز، حیدر علی (25 ہزار ڈالر) دمبولا جائنٹس، عثمان شنواری (15 ہزار ڈالر)کینڈی فالکنز،سرفراز احمد (15ہزار ڈالر) گال گلیڈی ایٹرز میں شامل کیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 15:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :