ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے

بدھ 6 جولائی 2022 20:11

ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں (کل)جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کے جان ولیم پیرز اور ان کی کینیڈین جوڑی دار گیبریلا ڈابروسکی کو4-6، 6-3 اور 5-7سے شکست دیکر سیمی فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا تھا ، جہاں ان کا مقابلہ (آج) جمعرات کو برطانوی ٹینس کھلاڑی نیل سکوپسکی اور ان کی امریکی جوڑی دار میری کرازیک سے ہوگا۔

ثانیہ مرزا پر امید ہیں کہ وہ حریف جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 20:11:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :