خیبرپختونخوا روایتی گیمز دیسی کشتی مقابلے پشاور نے جیت لئے

بدھ 6 جولائی 2022 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) خیبرپختونخوا روایتی گیمز کے سلسلے میں پشاور میںڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام دیسی کشتی کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میںڈسٹرکٹ پشاور، چارسدہ اور ضلع خیبر کے سو سے زائد پہلوانوں نے حصہ لیا ، مقابلے انٹر نیشنل کوچ اور ایشین چیمپئن زاہد پہلوان کے اکھاڑے پیر بالا میں منعقد ہوئے ، اس موقع پر صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ریسلر اور ایشین چیمپئن نعمت الله بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر الله ، ایڈمن افیسر ارشاد خان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔

ان مقابلوں میں ڈسٹرکٹ پشاور نے 90 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، خیبر نے 45 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور چارسدہ نے تیس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میںواجدخان 61 کے جی میںعمرخان ،65 کے جی میں ، سہیل خان ،70 کے جی میں زینت الله ، 74 کے جی میں عادل خان ،79 کے جی میں فرحت الله،86 کلوگرام میں عرفان 90 کلوگرام میں نورالله ، 102 کلوگرام میں حمید عزیز نے فاتح حاصل کی ، پشاور نے مجموعی طور پر پندرہ گولڈ ، گیارہ سلور اور تین برائونز میڈلز جیت کر میلہ لوٹ لیا ،یہ مقابلے وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی، ڈی جی سپورٹس خالد خان، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان اورڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ کی ٹیم منعقد کرا رہی ہے جن کی کاوشوں کوو شبانہ روز محنت سے روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری رہے اور مرحلہ وار کے پی کے دیگر اضلاع میں بھی ایونٹس منعقد ہونگے روایتی گیمز مختلف ریجنز میں منعقد کرنے کے بعد ان میں سے مختلف ایونٹس کی ونر ٹیموں کے درمیان فائنل رائونڈ پشاور میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں کومزید انعامات سے نوازا جائے گا۔

وقت اشاعت : 06/07/2022 - 20:18:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :