باکسنگ میں بلوچستان نے انٹرنیشنل معیار کے کھلاڑی پیداکیے ہیں ،فٹبال اور باکسنگ میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے،سیکرٹری کھیل و امو ر نو جوا نان محمد اسحاق جمالی

بدھ 6 جولائی 2022 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) باکسنگ میں بلوچستان نے انٹرنیشنل معیار کے کھلاڑی پیداکیے ہیں ،فٹبال اور باکسنگ میںہمارا کوئی ثانی نہیں ہے،بلوچستان کے باکسرز نے قومی اور بین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ہے۔ان خیالات کااظہار سیکرٹری کھیل و امو ر نو جوا نان محمد اسحاق جمالی نےاپنے دفتر میں آئے ہوئے نامورپروفیشنل باکسر سید آصف ہزارہ سے ملاقات کے دوران کیں۔

اس موقع پرڈائریکٹر یوتھ افیئرز حاجی اعجاز اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدرصادق خان اچکزئی بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہاکہ آصف ہزارہ بلوچستان کا ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے یہ ہمارا قومی اثاثہ ہے،انہوں نے پاکستان کاسبزہلالی پرچم انٹرنیشنل میدانوں میں لہرایا ہےاور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

باکسنگ ایسو سی ایشن بلوچستان میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دے رہا ہے محکمہ کھیل باکسنگ کے کھیل کو بلوچستان بھر میں فروغ دے گا۔کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو مزید نکھارنےکی کوشش کریں گے۔آصف ہزارہ اور ان جیسے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ان کو سپورٹ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بعدازاں آصف ہزارہ نے اپنے مسائل اور درپیش چیلنجزسے سیکرٹری کھیل کو آگاہ کیا۔ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی اپنے مسائل اورمشکلات سے سیکرٹری کھیل کو آگاہ کیا۔ سیکرٹری کھیل نے مکمل تعاون کااظہار کیااور کہاکہ باکسنگ کے کھیل کو درپیش تمام مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔اور باکسنگ کے کھیل کے فروغ میں مکمل تعاون کریں گے۔
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 20:45:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :