چیف آف آرمی اسٹاف ریجنل و صوبائی انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کے ایونٹس کی کامیاب انعقاد کے بعد ایونٹ آخری مرحلے میں داخل

بدھ 6 جولائی 2022 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج کے سلسلے میں پاکستان بھر سے چیف آف آرمی اسٹاف ریجنل و صوبائی انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کے ایونٹس کی کامیاب انعقاد کے بعد ایونٹ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا. قومی سطح پر ہونے والی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ 14 جولائی تا 23 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی.

(جاری ہے)

ملک بھر سے مزکورہ چیمپیئن شپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پنجاب سے رانا ظہیرہاکی کلب لاہور, کے کے ہاکی کلب فیصل آباد،آصف باجوہ ہاکی کلب سیالکوٹ،علی عامر ہاکی کلب سرگودھا،سندھ سے یوتھ ہاکی کلب ملیر ، سندھ ہاکی کلب لاڑکانہ ،کے پی کے سے سول ہاکی کلب پشاور،بجلی گھر ریڈ ہاکی کلب مردان ، بلوچستان سے ینگ یوتھ ہاکی کلب کوئٹہ،اسلام آباد،گلگت بلتستان و آزاد جموں و کشمیر سے جناح ہاکی کلب اسلام آباد شامل ہیں،تمام کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے کوائف پی ایچ ایف آفیشل ای میل ایڈریس کے زریعے پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور ارسال کریں۔

وقت اشاعت : 06/07/2022 - 23:10:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :