امریکی فائٹر جیک پال اور برطانوی فائٹر ٹومی فیوری کی 6 اگست کو ہونے والی فائٹ ملتوی

بدھ 6 جولائی 2022 22:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) امریکی فائٹر جیک پال کی برطانوی فائٹر ٹومی فیوری کے ساتھ 6 اگست کو ہونے والی فائٹ ملتوی کردی گئی۔ برطانوی فائٹر کو گزشتہ ماہ امریکہ داخلے سے روک دیاگیا تھاجہاں انہوں نے پریس کانفرنس میں فائٹ کا باقاعدہ اعلان کرنا تھا۔ 25 سالہ یو ٹیوبر جیک پال نے 23 سالہ فیوری کو اپنے ویزہ مسائل حل کرنے کے لئے بدھ تک کا وقت دیا تھا۔

(جاری ہے)

پال اور فیوری کی فائٹ گزشتہ سال دسمبر میں ہونی تھی لیکن فیوری نے سینے میں انفیکشن اور پسلی ٹوٹ جانے کی وجہ سے فائٹ کینسل کردی تھی۔ پال نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ 6 اگست کو میڈیسن سکوائر گارڈن میں فائٹ کے لئے نئے مخالف کا اعلان کروں گا۔ فیوری نے بھی سوشل میڈیا پر فائٹ کینسل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائٹ ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی لیکن اس فائٹ کے تیسری بار انعقاد کے لئے پرامید ہوں۔
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 22:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :