رافیل نڈال ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 7 جولائی 2022 00:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2022ء) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹاراورریکارڈ22 گرینڈ سلام کے چیمپئن رافیل نڈال امریکی حریف ٹیلر فریٹز کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر ومبلڈن اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کلے کورٹ کے بادشاہ نڈال نے انجری کے باوجود مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکہ کے حریف کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-6, 7-5, 3-6, 7-5, 7-6 (10-4) سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

نڈال نے دوسرے سیٹ کے اختتام پر میڈیکل ٹائم آئوٹ لے لیا تھا۔ انہوں نے پانچویں سیٹ میں ٹائی بریک کے ذریعے فتح حاصل کی۔ نڈال کا سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس کے ساتھ مقابلہ ہوگا جنہوں نے کوارٹر فائنل میں چلی کے کرسچین گارن کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 00:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :