لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کی نئی ٹی ٹونٹی لیگ میں ٹیم خریدنے کا پلان تبدیل کردیا

فیصلے کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ لیگ کے شیڈول کا پی ایس ایل 8 کے ساتھ تصادم ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 جولائی 2022 11:47

لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کی نئی ٹی ٹونٹی لیگ میں ٹیم خریدنے کا پلان تبدیل کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جولائی 2022ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کرکٹ جنوبی افریقہ کی نئی ٹی ٹونٹی لیگ میں ٹیم خریدنے کے حوالے سے اپنا منصوبہ تبدیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصلے کے پیچھے وجہ لیگ کا شیڈول پی ایس ایل 8 کے قریب ہونا ہے، مقابلے کا پہلا ایڈیشن جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سی ایس اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹیموں کا اعلان رواں ماہ کے آخر تک کر دیا جائے گا۔

کوئی بنیادی قیمت نہیں بلکہ ٹیم کی تقسیم بولیوں کی مالیاتی تشخیص پر مبنی ہوگی۔ اگرچہ اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہے لیکن آئی پی ایل ٹیموں کے مابین یہ باتیں گردش کررہی ہیں کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے پاس چھ فرنچائزز ہوں گی، جن میں سے دو ممکنہ طور پر جنوبی افریقہ کے مقامی سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص ہیں۔

(جاری ہے)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزز دہلی کیپٹلز، چنئی سپر کنگز، ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز لیگ بھی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے نئی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ یہ 2023ء ورلڈ کپ کے لیے ان کی براہ راست اہلیت کو متاثر کرے گا کیونکہ آسٹریلیا کو سپر لیگ میں 30 پوائنٹس ملیں گے۔                                                                     
وقت اشاعت : 14/07/2022 - 11:47:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :