نئی ون ڈے رینکنگ، ویرات کوہلی ٹاپ 3 سے باہر

بابر اعظم کی پہلی اور امام الحق کی دوسری پوزیشن برقرار، بائولرز میں شاہین آفریدی کا تیسرا نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 جولائی 2022 13:38

نئی ون ڈے رینکنگ، ویرات کوہلی ٹاپ 3 سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جولائی 2022ء ) جنوبی افریقہ کے بلے باز راسی وین ڈر ڈوسن نے منگل کو چیسٹر لی سٹریٹ میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری کے بعد آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر رینکنگ میں کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ 33 سالہ کھلاڑی نے انگلینڈ کے خلاف 117 گیندوں پر 134 رنز بنانے کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنزلی کے بعد چوتھی اور روہت شرما 5 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔ وین ڈر ڈوسن ٹی ٹونٹی میں ٹاپ فائیو میں شامل ہیں، وہ گزشتہ سال جون میں چوتھے نمبر پر تھے۔ ایڈن مارکرم، جنہوں نے جنوبی افریقہ کی 62 رنز کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا، 77 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد 15 درجے ترقی کرکے 61 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ اوپنر جینیمن ملان 57 کے اسکور کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے مشترکہ 35 ویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

ملر کے 24 رنز سے وہ تین درجے اوپر 24 ویں نمبر پر ہیں۔ تیز گیند باز اینریچ نورٹجے 61 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے 53 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں اور انہیں 18 درجے ترقی ملی ۔ انگلینڈ کے لیے جیسن رائے جنوبی افریقہ کے خلاف 43 اور ہندوستان کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں 41 رنز بنانے کے بعد بلے بازوں میں ایک درجے اوپر 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ان کے ساتھی ڈیوڈ ولی بالرز میں دو درجے اوپر 35ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے 113 گیندوں پر ناقابل شکست 125 رنز کی بدولت وہ 25 درجے ترقی کر کے 52 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ہاردک پانڈیا 55 گیندوں پر 71 رنز بنانے کے بعد 50 ویں سے 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پانڈیا 24 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیکر گیند بازوں کی فہرست میں بھی 25 درجے ترقی کرکے 70 ویں نمبر پر ہیں جبکہ لیگ سپنر یوزویندر چہل 60 رن پر تین وکٹیں لینے کے بعد چار مقام آگے بڑھ کر 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں آگے بڑھنے والے دیگر افراد میں بنگلہ دیش کے تمیم اقبال (دو درجے بہتری کے ساتھ 17 ویں نمبر پر) اور لٹن داس (دو درجے ترقی کر کے 30 ویں نمبر پر)، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران (چار درجے اوپر سے مشترکہ 35 ویں)، سکاٹ لینڈ کے کالم میکلوڈ (تین مقام سے 48 ویں نمبر پر) اور نمیبیا کے گیرہارڈ ایراسمس (21 درجے ترقی کر کے 86 ویں نمبر پر) شامل ہیں ۔

گیند بازوں کی فہرست میں جسپریت بمراہ نے آخری میچ نہ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں ٹاپ پوزیشن کھو دی ہے، میٹ ہنری ایک درجہ ترقی کر کے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر الازاری جوزف (تین درجے ترقی کے ساتھ 18 ویں نمبر پر)، نیوزی لینڈ کے اسپنر مچل سینٹنر (دو درجے بہتری کے ساتھ 23 ویں نمبر پر)، نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لامیچھانے (چھ درجے ترقی کے ساتھ 33 ویں نمبر پر) اور سکاٹ لینڈ کے تیز گیند باز سفیان شریف (چار درجے ترقی کر کے 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

56 ویں) ترقی کرنے والے دیگر باولرز ہیں۔ ٹی ٹونٹی پلیئر رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز گلین فلپس آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ناٹ آؤٹ 69 رنز بنا کر 5 درجے ترقی کرکے 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن 14 کے عوض چار شکار کرنے کے بعد 25 درجے ترقی پاکر 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/07/2022 - 13:38:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :