شان مسعود کو ہالینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے

لیگ سپنر زاہد محمود کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو سکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو ایک اور موقع ملے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 جولائی 2022 15:31

شان مسعود کو ہالینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جولائی 2022ء ) ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مین ان گرین آئندہ ماہ ہالینڈ کے خلاف اپنی پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ روٹرڈیم 16، 18 اور 21 کو تین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کی میزبانی کرے گا۔ 11 یا 12 اگست کو روٹرڈیم روانگی سے قبل قومی سکواڈ کا مختصر کیمپ بھی لگایا جائے گا، جس کے مقام کا فیصلہ ملک بھر میں بارش کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی منظوری اور ٹیم انتظامیہ کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے ٹیم میں صرف ایک یا دو تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شان مسعود کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

پیسرز کے لیے سازگار کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے لیگ سپنر زاہد محمود کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو سکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو ایک اور موقع ملے گا۔                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 25/07/2022 - 15:31:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :