کامن ویلتھ گیمز فیدر ویٹ باکسنگ ، پاکستان کے الیاس حسین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 2 اگست 2022 13:50

کامن ویلتھ گیمز فیدر ویٹ باکسنگ ، پاکستان کے  الیاس حسین کوارٹر فائنل میں  پہنچ گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) پاکستان کے باکسر الیاس حسین ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے انتھونی جوزف کو شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز باکسنگ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیشنل ایگزیبیشن سینٹر ہال 4 میں جاری باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی باکسر الیاس حسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیدر ویٹ مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے حریف باکسر انتھونی جوزف کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔فیدرویٹ کے کوارٹر فائنل میں الیاس حسین کا مقابلہ ناردرن آئرلینڈ کے باکسر جوڈ گالاگھرسے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 02/08/2022 - 13:50:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :