حسن علی نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ 2022ء سے باہر

تجربہ کار پیسر کی جگہ نسیم شاہ کو دونوں سکواڈز میں شامل کیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 اگست 2022 11:23

حسن علی نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ 2022ء سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اگست 2022ء ) پاکستان نے آج ہالینڈ کے خلاف 16 سے 21 اگست تک ہونیوالے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے تین میچز کے لیے اپنے 16 رکنی سکواڈ اور متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک ہونیوالے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ حسن علی کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دونوں سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ون ڈے کیلئے 2021ء میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والے سلمان علی آغا کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، اور ان کی بحالی کے پروگرام کی نگرانی ٹیم ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کریں گے، جو ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ بھی کریں گے۔ T20 ایشیا کپ ٹیم میں نیدرلینڈز کے ون ڈے سکواڈ سے پانچ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

نیدرلینڈز کیخلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، عبداللہ شفیق، فخر زمان ، حارث رؤف ، امام الحق ، خوشدل شاہ ، محمد حارث ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں ۔ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنواز ڈہانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 03/08/2022 - 11:23:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :