دورہ نیدرلینڈ اور ایشیاء کپ ، شان مسعود کو ایک بار پھر نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ 2022ء میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالوں میں تیسرے نمبر پر تھے،کاؤنٹی چیمپئن شپ، ٹی 20 بلاسٹ 2022ء میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں بھی شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 اگست 2022 17:42

دورہ نیدرلینڈ اور ایشیاء کپ ، شان مسعود کو ایک بار پھر نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اگست 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہالینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ 2022 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں فارمیٹس کے لیے سکواڈ میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز حسن علی کی جگہ نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا کو ون ڈے سیٹ اپ میں شامل کیا گیا۔

دریں اثناء چیف سلیکٹر محمد وسیم کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین غصے میں آگئے کہ اگرچہ شان زبردست فارم میں ہیں لیکن ان کے لیے سکواڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ شان مسعود جنہیں 2020ء میں سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا، حال ہی میں تمام فارمیٹس میں شاندار فارم کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ 2022ء میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے نمبر پر تھے اور اب بھی جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی 20 بلاسٹ 2022ء میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں شامل ہیں۔ اس ہفتے کے شروع میں یہ بھی خبر آئی تھی کہ شان تقریباً دو سال بعد ون ڈے سکواڈ میں واپس آ سکتے ہیں لیکن سلیکشن کمیٹی نے ان کے نام پر ون ڈے سکواڈ کے لیے غور کرنے سے انکار کر دیا۔

سکواڈ کے اعلان کے بعد ٹویٹر صارفین نے اپنے غصے کا اظہار کچھ ایسے الفاظ میں کیا ۔
وقت اشاعت : 03/08/2022 - 17:42:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :