پی سی بی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی آسٹریلین مٹی کے بغیر والی پچوں پر کریگا

آسٹریلوی پچ کیوریٹر ڈیرن ہیو نے گزشتہ ماہ 4 ٹیسٹ مراکز کا دورہ کرکے ملک میں آسٹریلیا جیسی پچز بنانے پر ’اچھی رائے‘ نہیں دی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 اگست 2022 13:39

پی سی بی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی آسٹریلین مٹی کے بغیر والی پچوں پر کریگا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی آسٹریلیا مٹی کے بغیر والی پچوں پر کرے گا۔ حال ہی میں نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پچز کو ریلے کیا گیا اور جیو سوپر کے مطابق کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

دورہ انگلینڈ کے باضابطہ اعلان کے بعد آنے والے چند دنوں میں سکوائر کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ان پچوں پر آسٹریلوی مٹی ڈالنے کا منصوبہ آسٹریلوی پچ کیوریٹر ڈیرن ہیو کے دورہ پاکستان کے بعد تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرن ہیو جس نے گزشتہ ماہ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں 4 ٹیسٹ مراکز کا دورہ کیا، نے ملک میں آسٹریلیا جیسی پچز بنانے پر ’اچھی رائے‘ نہیں دی۔

(جاری ہے)

لہذا، پی سی بی انگلینڈ اور غالباً نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی پہلے سے تیار کی گئی پچوں پر کرے گا۔

تقریباً 13 سال کے بعد پی سی بی نے نندی پور (گوجرانوالہ کے قریب ایک قصبہ) کی خصوصی مٹی کا استعمال کرتے ہوئے بالکل نئی پچز تیار کرنے کے لیے کراچی اور لاہور میں پرانی پچز کھو دی تھیں۔ انگلش کرکٹ ٹیم 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک 7 ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 04/08/2022 - 13:39:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :