پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا

بے ضابطگیوں، اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے

جمعرات 4 اگست 2022 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی میٹنگ میں فیڈریشن کو معطل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بے ضابطگیوں، اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی تصدیق کی جبکہ انہوں کہا کہ ویٹ لفٹرز کو معطل نہیں کیا گیا ہے البتہ معاملات 3 رکنی عبوری کمیٹی دیکھے گی۔

دوسری جانب فیڈریشن کے صدر حافط عمران بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کی معطلی سمیت کسی کارروائی کو نہیں مانیں گے، فیڈریشن کو ناکام بنانے کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں شریک نوح بٹ اور دوسرے ویٹ لفٹر کے ساتھ کسی کوچ کو اسپانسر نہیں کیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کوشش تھی کہ کوئی میڈل نہ آئے تاکہ فیڈریشن کے خلاف کارروائی کا جواز مل سکے۔واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ حال ہی میں ہاکی فیڈریشن کو بھی معطل کرچکا ہے۔
وقت اشاعت : 04/08/2022 - 22:23:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :