جامعہ کراچی،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات

جمعہ 5 اگست 2022 17:34

جامعہ کراچی،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے جمعہ کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،دوران ملاقات جامعہ کراچی میں غیر نصابی سرگرمیوں اور بالخصوص کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگوہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ کھیل کود میں حصہ لینا ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے کیونکہ اس سے طلبہ میں مسابقت کا جذبہ فروغ پاتا ہے جو نہ صرف صحت انسانی پر مثبت اثر پذیرہوتا ہے بلکہ ذہنی ،فکر ی نشوونما کے ساتھ ساتھ شخصی کردارکو فعال کرنے میں مدد گاراور ہمیں نظم وضبط سکھاتی ہے۔

آخر میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سرفرازاحمد کو جامعہ کراچی کا نشان بھی پیش کیا۔
وقت اشاعت : 05/08/2022 - 17:34:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :