کامن ویلتھ گیمز 2022، پاکستان نے ریسلرز کی بدولت مزید تین میڈلز جیت لیے

انعام بٹ اور زمان انور نے سلور میڈلز،عنایت اللّٰہ نے برانز میڈل جیتا، رپورٹ

ہفتہ 6 اگست 2022 14:59

کامن ویلتھ گیمز 2022، پاکستان نے ریسلرز کی بدولت مزید تین میڈلز جیت لیے
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گزشتہ روز پاکستان نے ریسلرز کی بدولت مزید تین میڈلز جیت لیے، انعام بٹ اور زمان انور نے سلور میڈلز جبکہ عنایت اللّٰہ نے برانز میڈل جیتا۔

(جاری ہے)

کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ کے مقابلوں میں گزشتہ روز پاکستان کے تین ریسلرز ایکشن میں تھے، 65 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے عنایت اللّٰہ نے ابتدائی دو باؤٹس جیتیں مگر سیمی فائنل میں ان کو شکست ہوئی تاہم برانز میڈل کی باؤٹ میں اٴْنہوں نے اسکاٹ لینڈ کے ریلسر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

86 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے ابتدائی تین باوٹس جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ بھارت کے دیپک پونیا سے تھا، انعام کے خلاف دیپک تین صفر سے کامیاب رہے جبکہ پاکستانی ریسلر کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔125 کلوگرام کی ویٹ کیٹیگری میں زمان انور کو فائنل میں کینیڈا کے امرویر سنگھ نے شکست دی۔کامن ویلتھ گیمز میں ریسلرز کے تین میڈلز کے بعد پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد پانچ ہوگئی جس میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈل شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/08/2022 - 14:59:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :