کامن ویلتھ گیمز، بھارتی خواتین باکسرز نے 2 سونے کے تمغے جیت لئے

اتوار 7 اگست 2022 16:30

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) کامن ویلتھ گیمز ویمنز باکسنگ ایونٹ میں بھارت نے 2 گولڈ میڈل جیت لئے، انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں دولت مشترکہ کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، باکسنگ ایونٹ میں بھارتی خواتین باکسرز نے عمدہ کارکردگی کی بدولت 2 سونے کے تمغے جیت لئے، اتوار کو بھارت کی نیتو گھنگاس نے 48 کلو گرام کیٹیگری میں انگلش حریف ڈیمی جیڈ ریسٹن کو 0-5 سے زیر کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا جبکہ 51 کلو گرام (فلائی ویٹ) کیٹیگری میں بھارت کی امیت نے انگلینڈ کی کیران میکڈونلڈ کے خلاف بآسانی 0-5 سے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
وقت اشاعت : 07/08/2022 - 16:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :