کامن ویلتھ گیمز میں انجری،ریسلر انعام بٹ کی ترکی میں ہونیوالی اسلامک گیمز میں شرکت مشکوک

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل کی سب سے بڑی اُمید انعام بٹ فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ فائنل نہ جیت سکے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 7 اگست 2022 21:19

کامن ویلتھ گیمز میں انجری،ریسلر انعام بٹ کی ترکی میں ہونیوالی اسلامک گیمز میں شرکت مشکوک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 7اگست 2022) کامن ویلتھ گیمز میں انجری،ریسلر انعام بٹ کی ترکی میں ہونیوالی اسلامک گیمز میں شرکت مشکوک۔کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل کی سب سے بڑی اُمید انعام بٹ فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ فائنل نہ جیت سکے۔تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں انجری کے باعث گولڈ میڈل نہ جیتنے والے ریسلر انعام بٹ کی ترکی میں ہونے والی اسلامک گیمز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل کی سب سے بڑی اُمید انعام بٹ فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ فائنل نہ جیت سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے گھٹنے کی انجری معمولی نہیں جس کی وجہ سے وہ اسلامک گیمز میں شرکت نہ کرنے پر غور کررہے ہیں ۔انعام بٹ نے 2019 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا لیکن وہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے اور فائنل میں بھارتی ریسلر سے ہار گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق انعام بٹ ایونٹ ختم ہونے کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔واضح رہے کہ اسلامک گیمز 9 اگست سے ترکی میں شروع ہوں گے۔
وقت اشاعت : 07/08/2022 - 21:19:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :