پاکستان سپورٹس بورڈ کا ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا ، تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا: ڈی جی سپورٹس بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 اگست 2022 10:21

پاکستان سپورٹس بورڈ کا ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اگست 2022ء ) پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان قومی سپورٹس پالیسی کے تحت کیا گیا۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا ، تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی احسان مزاری نے بھی ارشد ندیم کو زبردست کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کے مدمقابل عالمی چیمپئن سمیت 16 کھلاڑی تھے۔

جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔ ارشد ندیم نے دوسری تھرو کی تو اُسے فاول قرار دیا گیا جس کے بعد انہوں نے تیسری تھرو 88میٹر پھینکی اور اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ کا ذاتی ریکارڈ86.38 میٹر تھرو تھا۔ تیسری تھرو کے بعد ارشد ندیم آٹھ بہترین تھرورر میں آگئے، جس کے بعد انہیں مزید تین تھرو دی گئیں۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو 85.9 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن نے چوتھی تھرو 82.74 میٹر پھینکی، اس موقع پر ورلڈ چیمپئن اینڈرس پیٹرس ارشد سے آگے نکل گئے۔ 5ویں باری میں پیٹرس نے 88.64 میٹر تھرو پھینکی اور پھر ارشد ندیم نے 90.18 تھرو پھینکی، بعد ازاں انہوں نے چھٹی باری میں 86 میٹر تھرو پھینکی۔ انتظامیہ نے نتیجہ دیکھنے کے بعد ارشد ندیم کو جیولین تھرو ایونٹ کا گولڈ میڈلسٹ قرار دیا جبکہ سابق عالمی چیمپئن سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 10:21:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :