شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہی' چوہدری پرویز الٰہی

ارشد ندیم نے وطن کا نام روشن کیا ،کامیابی پاکستان کی فتح ہے ' وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 8 اگست 2022 12:45

شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہی' چوہدری پرویز الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کوآپ پر ناز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پاکستان کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ارشدندیم جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میںجویلین تھرو (نیزہ بازی)میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیاہے۔ انہوں نے 1966 کے بعد پہلی بار پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 12:45:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :