صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

پیر 8 اگست 2022 12:45

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ جیولن تھرو مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا،جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں،جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔قوم کو آپ پر فخر ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 12:45:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :