پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد

پیر 8 اگست 2022 12:45

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی  ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور سیکرٹری معظم خان کلیر نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، سیکرٹری جنرل معظم خان اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی کابینہ کے تمام ارکان کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز کے نیزا بازی کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔

اس کے ساتھ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ ) محمد اکرم ساہی کی کاوشوں کو سہرا تے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ارشد ندیم کے لئے بیرون ممالک ان کو فزیکل فٹنس اور تربیت دلانے اور بہتریں کوچ مہیا کرنا ایک احسن اقدام ہے۔جس کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 12:45:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :