پاکستانی ارشد ندیم کو شنیرا اکرم کی شاباش

ارشد ندیم کی ناقابلِ یقین کاوش نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ہے،بیان

پیر 8 اگست 2022 14:56

پاکستانی ارشد ندیم کو شنیرا اکرم کی شاباش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی ناقابلِ یقین کاوش نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

(جاری ہے)

شنیرا اکرم نے کہا کہ یہ ناصرف گولڈ میڈل ہے بلکہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔اٴْنہوں نے ارشد ندیم سے مخاطب ہو کر یہ بھی کہا ہے کہ زبردست! بہت بہت مبارک ہو۔واضح رہے کہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔1966ء کے بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 14:56:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :