کامن ویلتھ گیمز 2022ء : پاکستانی دستے کا گزشتہ 52 سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

مجموعی طور پر 8 میڈلز جیتے، نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ، ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا، ریسلرز شریف طاہر، انعام بٹ، زمان انور نے سلور میڈلز ، جوڈوکا شاہ حسین شاہ، ریسلرز عنایت اللہ، علی اسد نے برانز میڈل جیتا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 اگست 2022 14:43

کامن ویلتھ گیمز 2022ء : پاکستانی دستے کا گزشتہ 52 سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اگست 2022ء ) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 8 میڈلز حاصل کیے ، یہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی 1970 کے بعد سب سے بہترین پر فارمنس ہے۔ کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کے 68 ایتھلیٹس نے 12 مختلف کھیلوں میں شرکت کی ۔پاکستان نے مجموعی طور پر 8 میڈلز جیتے جس میں نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ اور ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا۔

ریسلرز شریف طاہر، انعام بٹ اور زمان انور نے سلور میڈلز حاصل کیے جبکہ جوڈوکا شاہ حسین شاہ کے علاوہ ریسلرز عنایت اللہ اور علی اسد نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ یہ کامن ویلتھ گیمز میں 1970ء کے بعد پاکستان کی بہترین کارکردگی ہے۔ پاکستان نے 1970ء میں چار گولڈ میڈلز سمیت 10 میڈلز حاصل کیے تھے ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر میں 2002ء میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 8 میڈلز جیتے مگر اس میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل تھا جب کہ 2010ء میں دلی میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل سمیت 5 کامن ویلتھ گیمز میڈل جیتے تھے ۔

یوں 2022ء میں ہونیوالے مقابلوں میں پاکستان کی کارکردگی 52 سال میں بہترین کارکردگی ہے۔                                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 14:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :