حکومتی اور سیاسی شخصیات کے علأٔہ ملک کی کھیلوں کی نامور شخصیات کی ارشد ندیم کو مبارکباد

پیر 8 اگست 2022 20:31

حکومتی اور سیاسی شخصیات کے علأٔہ ملک کی کھیلوں کی نامور شخصیات کی ارشد ندیم کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) جیولن کو 90. 18 میٹرز کے فاصلے پر پھینک کر 22 ویں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر حکومتی اور سیاسی شخصیات کے علاہ ملک کی کھیلوں کی نامور شخصیات نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی، ٹینس سٹار ایصام الحق، سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ بریگیڈیئر عارف صدیقی ، سابق ڈائریکٹر اور انٹرنیشنل اتھلیٹ سید حبیب شاہ ،پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر اور انٹرنیشنل اتھلیٹ سلمان بٹ ،قومی والی بال ٹیم کے گولڈ میڈلسٹ سابق کپتان کرنل (ر) قیصر ، پرنسپل اے پی ایس بریگیڈیئر (ر) خالد سلطان، ایشئین گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ملک یو نس اور سٹریٹ چمپئنز کے صدر سید حسن ندیم نے مبارک باد دی ہے۔

اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کو بھی مبارکباد دی ہے جن کی ارشد ندیم کو بیرون ملک ٹریننگ کی سہولیات مہیا کیں جبکہ سلمان بٹ جو خود بھی انٹرنیشنل تھررور ہیں نے ارشد ندیم کی معاونت کی۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 20:31:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :