ارشد ندیم کا زخمی نیرج چوپڑا کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

پیر 8 اگست 2022 20:34

ارشد ندیم کا زخمی نیرج چوپڑا کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیت کے موقع پر اپنے بھارتی دوست نیرج چوپڑا کو یاد کیا۔

(جاری ہے)

برمنگھم میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا 'نیرج چوپڑا بھائی اس بار ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں، میں ان کے لیے اگلے مقابلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔ارشد ندیم نے کہا 'اللہ انہیں صحت دے، وہ ایونٹ میں ہوتے تو اور بھی زیادہ مزہ آتا، ان کی کمی محسوس ہوئی'۔پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ 'انجری کھیل کا حصہ ہے، امید ہے کہ نیرج جلد صحتیاب ہو جائیں گی'۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 20:34:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :