رشید الحسن ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ 14 اگست کوہو گا

بدھ 10 اگست 2022 11:51

رشید الحسن ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ 14 اگست کوہو  گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) رشید الحسن ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ رشیدالحسن ہاکی اکیڈیمی اور گوجرہ ہاکی کلب کے مابین 14 اگست کو ہوگا۔ جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین گولڈ میڈلسٹ رشیدالحسن نے بتایا کہ میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور میچ میں ملک کے نامور اولمپئین وکھلاڑی شریک ہوں گے۔ میچ کی نگرانی پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ وکپتان اولمپئین منظورالحسن کریں گے۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 11:51:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :