راولپنڈی، ملتان، کراچی دسمبر 2022ء میں ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کی میزبانی کریںگے

انگلش ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء سے قبل کراچی اور لاہور میں 7 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 اگست 2022 12:36

راولپنڈی، ملتان، کراچی دسمبر 2022ء میں ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کی میزبانی کریںگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اگست 2022ء ) انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جو کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مجوزہ شیڈول انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ شیئر کیا ہے اور دونوں فریقین نے شیڈول پر اتفاق کیا ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں جب کہ فائنل میچ 17 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ پاکستان میں سات ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گا۔ میچز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوں گے۔ سیریز کا اختتام 2 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز سے پہلے انگلینڈ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول T20 ورلڈ کپ 2022ء سے قبل ستمبر اکتوبر میں کراچی اور لاہور میں 7 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے مقامات پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم میچوں کی تاریخیں سیریز کی لاجسٹکس سے مشروط ہیں۔ یہ انگلینڈ کی پاکستان میں 17 سال میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی ، برطانوی ٹیم نے 2005ء میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے ٹیسٹ سیریز میں 0-2 اور ون ڈے سیریز میں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 12:36:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :