کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا کی برتری کیساتھ اختتام پزیر، پاکستان نے 18ویں پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 10 اگست 2022 14:13

کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا کی برتری کیساتھ اختتام پزیر، پاکستان نے 18ویں پوزیشن حاصل کرلی
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی پوزیشن 18ویں رہی ، آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔کامن ویلتھ گیمز میں سب سے زیادہ تمغے آسٹریلیا نے حاصل کیے، آسٹریلیا سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز کے ساتھ نمبر ون رہا اور کینگروز نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

(جاری ہے)

برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ بھارت نے 22 سونے، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے دو چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 14:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :