محمد یوسف کو شاندار بیٹںگ کرنے والا بچہ مل گیا

چھوٹی عمر میں بچے کی بیٹ سپیڈ شاندار ،ہم نے اپنے بچوں کو وہ چیزیں بھی سکھانی ہیں کہ آگے چل کر وہ تمام فارمیٹس کھیل سکیں ، آگے چل کر یہی بچے ملک کا نام روشن کریںگے‘: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 اگست 2022 13:31

محمد یوسف کو شاندار بیٹںگ کرنے والا بچہ مل گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اگست 2022ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کی شاندار بیٹنگ کرنے والے بچے سے ملاقات ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دو دن قبل محمد یوسف نے بچے کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کررہا اور انہوں نے بیٹںگ پسند کرتے ہوئے بچے کا رابطہ نمبر مانگنے میں صارفین کی مدد طلب کی تھی۔

اب سے کچھ دیر قبل محمد یوسف نے بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسے ٹپس دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور بچہ بھی نیٹ میں پریکٹس کررہا ہے۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دو دن پہلے بچے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، آپ سب کا شکریہ آج اس سے ملاقات ہوگئی ہے، اس بچے کی اس چھوٹی سی عمر میں بیٹ سپیڈ شاندار ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مگر ہم نے اپنے بچوں کو وہ چیزیں بھی سکھانی ہیں کہ آگے چل کر وہ تمام فارمیٹ کھیل سکیں کیونکہ بچوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے آگے چل کر یہی بچے ملک کا نام روشن کریں گے‘۔
                                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 13:31:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :