ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں افغان الیون نے ایس ایس الیون کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا

بدھ 10 اگست 2022 15:28

ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں افغان الیون نے ایس ایس الیون کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) ینگ مین آل خیبرپختو نخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں افغان الیون نے ایس ایس الیون کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں مقررہ وقت ایس ایس الیون اور افغان الیون کی ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے 14 ویں منٹ میں ایس ایس الیون کے کی طرف سے عبدالرحمن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول سے برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 20 ویں منٹ میں افغان سمبٹ کے محمد علی نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول کر دیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا۔

میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں افغان سمبٹ الیون نے ایس ایس الیون کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ریفریز کے فرائض سکندر ، وقاص اور اسرار نے جبکہ میچ کمشنر کے کبیر خان نے انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 15:28:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :