کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی شروع ہوگئی

بدھ 10 اگست 2022 20:28

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی شروع ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر جنرل، پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر (ہوسٹل) غلام تقی خان بوسن اور ٹرانسپورٹ آفسیر فدا محمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں سلور میڈلسٹس زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی شامل تھے۔ کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے کہا کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہنے آئے ہیں، ارشد ندیم ،نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹ کا بھی وطن واپسی پر استقبال کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازیا جائے گا۔ کرنل آصف زمان نے کہا کہ گولڈ میڈلمیڈلسٹ کو پچاس لاکھ، سلور کو بیس اور برانز میڈلسٹ کو دس لاکھ انعام دیں گے۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 20:28:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :