قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کو 92 رنز شکست دیدی

بدھ 10 اگست 2022 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کو 92 رنز شکست دے دی ۔دونوں ٹیموں کے مابین پریکٹس میچ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں کھیلا گیا۔291 رنز کے جواب میں پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم 198 پر آئوٹ ہوگی ۔محمد نواز نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

عبداللہ شفیق 44، محمد حارث اور عبدالواحد بنگلزئی نے 27،27 رنز اسکور کیے ۔قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان شاہینز کے خلاف 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے تھے ۔امام الحق 82 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔کپتان بابراعظم نے 56، فخر زمان نے 45 اور خوشدل شاہ نے ناٹ آئوٹ 44 رنز اسکور کیے تھے ۔میر حمزہ، ابرار احمد اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 22:55:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :