قومی کرکٹ ٹیم نے واحد پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کو 92 رنز شکست دے دی

بدھ 10 اگست 2022 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) قومی کرکٹ ٹیم نے واحد پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کو 92 رنز شکست دے دی- ترجمان کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پریکٹس میچ ایل سی سی اے گرانڈ لاہور میں کھیلا گیا ،291 رنز کے جواب میں پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم 198 پر آئوٹ ہوگئی -محمد نواز نے 4 وکٹیں حاصل کیں ،عبداللہ شفیق 44، محمد حارث اور عبدالواحد بنگلزئی نے 27،27 رنز اسکور کیے -قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان شاہینز کے خلاف 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے تھے-امام الحق 82 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے ,کپتان بابراعظم نے 56، فخر زمان نے 45 اور خوشدل شاہ نے ناٹ آٹ 44 رنز اسکور کیے,میر حمزہ، ابرار احمد اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں -
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 22:57:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :