فیفا ورلڈ کپ 2022 طے شدہ شیڈیول سے ایک روز قبل شروع ہونے کا امکان

بدھ 10 اگست 2022 23:08

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2022 اپنے طے شدہ شیڈیول سے ممکنہ طور پر ایک روز قبل شروع ہوگا۔فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان بروز اتوار 20 نومبر کو ممکنہ طور پر طے شدہ شیڈیول سے ایک روز قبل کھیلا جائے گا۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرلینڈ کے درمیان پیر کے روز 21 نومبر کو طے کیا گیا تھا تاہم فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کا پرپوزل دیا گیا ہے۔

جنوبی امریکی کنفیڈریشن کی گزارش پر فیفا کی جانب سے قطر اور ایکواڈور سے بات چیت کی گئی کیوں کہ ٹورنامنٹ کی روایت رہی ہے کہ پہلا میچ میزبان ٹیم کی جانب سے کھیلا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ پرپوزل حتمی منظوری کیلئے 6 فیڈریشنز اور فیفا صدر پر مشتمل بیورو آف فیفا کونسل کو ارسال کیا گیا ہے جہاں سے ممکنہ منظوری کے بعد نیا شیڈیول لاگو ہو جائے گا۔پرپوزل کی بیورو آف فیفا کونسل سے منظوری کے بعد سینیگال اور نیدرلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ پیر کے روز یعنی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کھیلا جائے گا اور چار کے بجائے صرف تین کھیل کھیلے جائیں گے۔اس نئے شیڈیول کا گروپ بی میں ایران کے میچ پر کوئی اثر نہیں ہوگا جبکہ یہ نیا شیڈیول ویلز اور امریکا کے میچز پر بھی اثرانداز نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 23:08:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :