بابر اعظم جلد جو روٹ سے ٹاپ ٹیسٹ پوزیشن چھین لیں گے: مہیلا جے وردھنے

پاکستانی کپتان تینوں فارمیٹس میں بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ 3 میں واحد کھلاڑی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 اگست 2022 12:36

بابر اعظم جلد جو روٹ سے ٹاپ ٹیسٹ پوزیشن چھین لیں گے: مہیلا جے وردھنے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اگست 2022ء ) سری لنکا کے لیجنڈ مہیلا جے وردنے نے دی آئی سی سی ریویو کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں بتایا کہ ان کے خیال میں آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے کون سا بلے باز بہترین ہے۔ جو روٹ اس سال جون سے ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں سرفہرست براجمان ہیں، انگلش کھلاڑی بہترین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اور نئے کوچ برینڈن میک کولم کی قیادت میں بھرپور فارم میں ہیں۔

انگلینڈ کے سابق کپتان نے دہائی کے آغاز سے لے کر اب تک کسی بھی دوسرے کھلاڑی سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور 2021ء میں آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ لیکن جے وردنے جانتے ہیں کہ کتنے عالمی معیار کے بلے باز روٹ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ایسے کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا ہے جو مستقبل میں ٹاپ رینکنگ کا دعویٰ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جب میزبان سنجنا گنیسن نے آئی سی سی ریویو کے تازہ ترین ایپی سوڈ کے دوران جے وردنے سے سوال کیا تو سابق سری لنکن کپتان نے روٹ کو پیچھے چھوڑنے کے بہترین امیدوار کے طور پر بابر اعظم کا نام لیا۔ جے وردھنے نے کہا کہ میں کہوں گا کہ بابر اعظم کے پاس ایک موقع ہے، وہ تینوں فارمیٹس میں مستقل مزاجی سے کھیل رہے ہیں اور یہ ان کی رینکنگ میں ظاہر ہوتا ہے۔

وہ قدرتی طور پر باصلاحیت کھلاڑی ہے، ہر طرح کے حالات میں کھیلتا ہے، اس کے پاس کھیل کو اپنانے کے لیے ہنر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنے پر منحصر ہے، کون کب اور کتنا کھیل رہا ہے لیکن بابر وہ کھلاڑی ہوسکتا ہے۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں واحد کھلاڑی ہے، جس نے وائٹ بال کے ہر فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے اور اس وقت ٹیسٹ میں نمبر 3 ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی حالیہ ترقی کے بعد بابر اعظم کھیل کے تمام فارمیٹس میں غیر متنازعہ نمبر 1 ہونے کے بارے میں آواز اٹھا رہے ہیں اور جے وردھنا نے کہا کہ پاکستانی کپتان مشکل کارنامہ انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جے وردنے نے کہا کہ ٹی 20 اور ون ڈے میں رینکنگ برقرار رکھنا مشکل ہے کیونکہ بہت سارے اچھے کھلاڑی ہیں جن کو مستقل مزاجی سے رہنا پڑتا ہے، وہ ایسا کرسکتا ہے، کیونکہ اس کا پاکستان کے سیٹ اپ میں بہت اچھا کردار ہے، ان کے پاس اس کے ارد گرد بیٹنگ کرنے کے لیے بلے باز موجود ہیں، اس لیے وہ اپنا کھیل کھیل سکتا ہے، اسے اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ اس پر قائم رہ سکے کیوں کہ اسی طرح وہ خود کو بہتر کرنے کے لئے مزید تحریک دے سکتا ہے۔

جے وردھنے نے کہا کہ بابر اعظم نے سری لنکا میں واقعی اچھی بلے بازی کی ،میرے خیال میں پربت (جے سوریا) اس کا دشمن تھا جس نے اسے چار اننگز میں سے تین بار آئوٹ کیا، یہ دیکھنے کے لئے بہت اچھی لڑائی تھی، بابر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں واقعی اچھی سنچری بنائی۔ جے وردھنے نے کہا کہ بابر اعظم ہمیشہ بہتر ہونے کے لیے خود کو آگے بڑھاتا رہتا ہے۔ حال ہی میں اس کے ایک دو انٹرویوز میں دیکھا گیا ہے کہ اس کا ہدف نمبر 1 بننا بھی ہے ، وہاں پہنچنے کے لیے خود کو چیلنج کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر نے کپتانی کی ذمہ داری لی ہے اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جسے دیکھنا بہت اچھا ہے، یہ کرنا آسان کام نہیں ہے۔ جے وردنے نے اس کے بعد کہا کہ وہ پاکستانی کپتان کے کریز پر موجود وقت سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ جے وردنے نے بابر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر کی تکنیک شاندار ہے اور اس کے پاس کھیلنے کے لیے جو ٹائم ہوتا ہے وہ شاندار ہے ،وہ کسی بھی وقت پریشان نہیں ہوتا، چاہے وہ T20I، ODI یا ٹیسٹ کھیلے، وہ کافی شاندار طریقے سے ایڈجسٹ کرتا ہے۔ دونوں سٹارز اس سال کے آخر میں اس وقت آمنے سامنے ہوں گے جب انگلینڈ دسمبر میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 12:36:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :