لاہور قلندرز نے نمیبیا میں گلوبل ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

سکواڈ کی قیادت نوجوان حمزہ نذر کریںگے ، 3 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں نمیبیا کی ریچلیو ایگلز اور جنوبی افریقہ کی ڈی پی ورلڈ لائنز شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 اگست 2022 14:42

لاہور قلندرز نے نمیبیا میں گلوبل ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اگست 2022ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی چیمپئن لاہور قلندرز نے نمیبیا میں ہونے والی آئندہ گلوبل ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نئی نظر آنے والی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سکواڈ کی قیادت نوجوان حمزہ نذر کریں گے اور اس میں اسامہ میر اور دلبر حسین سمیت معروف نام بھی شامل ہیں۔ تین ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں نمیبیا کی ریچلیو ایگلز اور جنوبی افریقہ کی ڈی پی ورلڈ لائنز شامل ہوں گی۔

ابتدائی طور پر، اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی بنگال T20 ٹیم بھی شامل تھی لیکن بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (BCCI) کی طرف سے روکے جانے کے بعد وہ مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف دو بار کھیلے گی اور راؤنڈ کے اختتام پر ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی، جو 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد لاہور قلندرز کا مقابلہ 50 اوورز کے دو میچوں میں رچیلیو ایگلز سے بھی ہوگا جو 7 اور 9 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں حمزہ نذر (کپتان) ،احسن حفیظ بھٹی، اعتزاز ،حبیب خان، دلبر حسین، جلات خان، جہانزیب نوید (وکٹ کیپر) ،مامون الریاض ،منصور سلیم (وکٹ کیپر)، محبوب الرحمان، مرزا طاہر بیگ، محمد نعیم، شین ڈیڈسویل، سودایس خان ،اسامہ میر اور عثمان خالد شامل ہیں۔

اس سے قبل نمیبیا کے چار کرکٹرز پکی یا فرانس، ماریشس نگوپیتا، نکول لوفٹی ایٹن اور شان فوچے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت کے لیے پاکستان پہنچے تھے۔ نمیبیا کے کھلاڑی دو ہفتے کے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے جہاں وہ عالمی معیار کی سہولیات کے تحت معروف کوچز کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 14:42:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :