آئی ایل ٹی 20میں مزید کرکٹ ستارے شامل

جمعرات 11 اگست 2022 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20 )میں کرکٹ کے مزید ستارے شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ جمعرات کو یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے والے نئے کھلاڑیوں میں کیرن پولاڈ ، نیکولس پورن، ڈیون براوئو، ڈاسن شونک، آلی پاپ اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ اس فہرست میں ول سمیڈ، ریحان احمد، جورڈن تھامپسن، شیلڈن کوٹریل، آندرے فلیچر، ٹام کوہلرکیڈمور، باس ڈی لیڈ، کرس بنجمن اور بلال خان بھی شامل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر ایمریٹس کرکٹ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ ہماری ٹیم آئی ایل ٹی 20میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شمولیت کے لئے کوشاں ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بڑے نام شامل ہورہے ہیں جو اس کی ساکھ کو بڑھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بین الاقوامی کھلاڑی معین علی، آندرے رسل، ڈیوڈ ملن ، ویندو ہاسررنگا، سنیل نرائنن ، ایون لوئس ، کولن منرو ، فیبئن ایلن، سام بلنگ، ٹام کرن ، ایلیکس ہیلس، دوشاماناتھ چمیرا، شیمرون ہاتیمار، عقیل حسین ، کرس جارڈن، ٹام بیٹن، سندیپ لامی چانیے، کریس لائن ،پومین پاو ل، بھاموکا راجہ پکسے اور مجیب الرحمان اس ٹورنامنٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔آئی ایل ٹی 20کا افتتاحی ایڈیشن فروری 2023 میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 16:58:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :