پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 14 اگست یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو ملک بھر میں بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کردیا

جمعرات 11 اگست 2022 20:53

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 14 اگست یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو ملک بھر میں بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 14 اگست یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو ملک بھر میں بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائمقام سیکریٹری جنرل حیدر حسین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں 14 اگست یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے انہوں نے تمام صوبائی و ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے رواں ماہ اگست میں میڈیا کوریج کیساتھ مختلف اسکول و کلبز لیول کے نمائشی مقابلے منعقد کرائیں. بعد ازاں مزکورہ ایونٹس کی مکمل جامع رپورٹس بمعہ تصاویر و ویڈیوز پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں جمع کرائیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2022 - 20:53:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :