بابراعظم تینوں فارمیٹس کے نمبر ون بیٹربن سکتے ہیں، جے وردھنے

جمعرات 11 اگست 2022 22:02

بابراعظم تینوں فارمیٹس کے نمبر ون بیٹربن سکتے ہیں، جے وردھنے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹس کے نمبر ون بیٹر بن سکتے ہیں، بابر اعظم کی تکنیک بہترین ہے، وہ کسی بھی فارمیٹ میں پریشان نہیں ہوتا۔ جمعرات کواپنے ایک انٹرویو میں جے وردھنے نے کہا کہ بابراعظم تینوں فارمیٹس میں تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ٹاپ پر رہنے کا موقع ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت تمام فارمیٹس میں ٹاپ تھری رینکنگ میں جگہ بنانے والے واحد بیٹر ہیں، وہ جس طرح کی بھی کنڈیشنز ہوں اپنے آپ کو اس کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ کے نمبر ون بیٹر جو روٹ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں مقابلہ سخت ہے مگر بابر ان میں بھی ٹاپ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم کا کافی اہم کردار ہے، بطور کپتان بھی وہ خود پر ذمہ داری لیتے ہیں۔ اگر بابر اعظم یوں ہی پرفارم کرتے رہے تو ان کی پرفارمنس میں مزید بہتری آجائے گی۔ بابراعظم کی یہ خوبی ہے کہ وہ کسی بھی فارمیٹ میں پریشان نہیں ہوتا، اس کی تکنیک بہترین ہے۔ بابر اعظم نے حال ہی میں سری لنکا میں اچھا پرفارم کیا۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 22:02:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :