قومی کراٹے ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) ایران روانہ ہوگی

اسکواڈمیں5 خواتین اور 19 مرد کھلاڑی اورآفیشلز شامل ہیں، کامران چوہان

جمعرات 11 اگست 2022 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) قومی کراٹے کی 24رکنی ٹیم دوسری آئی کے ڈی کراٹے ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 11اگست 2022 کو ایران روانہ ہوگی۔انٹرنیشنل دائیگاکو پاکستان کے نائب صدر اور سیوپاکستان فاونڈیشن کے سیکریٹری جنرل کامران چوہان کے مطابق دوسری آئی کے ڈی کراٹے ایشن چیمپئن شپ ایران کے شہر اصفہان میں14سی19 اگست تک منعقدہوگی۔

جس میں ایران،پاکستان، افغانستان، بھارت، نیپال، آذربیجان، عراق،بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ترکمانستان، ازبکستان، عمان ودیگر ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں۔قومی ٹیم آئی کے ڈی پاکستان کے صدر/چیف انسٹریکٹرجلال الدین کی قیادت میں ایشین چیمپئن شپ میں شریک ہوگی۔قومی اسکواڈمیں 5 خواتین اور 19مرد کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں حمزہ نوازمائنس 30کلو ویٹ کیٹیگری،تنزیلہ نواز مائنس 35 کلو ویٹ کیٹیگری، حماد مائنس 35کلو ویٹ کیٹیگری، زین الدین مائنس45 کلوویٹ کیٹیگری، عابدہ بتول مائنس 45 کلو ویٹ کیٹیگری، اسام الدین مائنس50 کلو ویٹ کیٹیگری، کرن اقبال مائنس55 کلوویٹ کیٹیگری،شعیب احمدمائنس 55کلو ویٹ کیٹیگری،محمد اسلم مائنس60 کلو ویٹ کیٹیگری، صلاح الدین مائنس 60کلو ویٹ کیٹیگری، ہانیہ درانی مائنس 60کلو ویٹ کیٹیگری، سیدہ علیشبا رضوی مائنس 65کلو ویٹ کیٹیگری، طیب علی مائنس 65ویٹ کیٹیگری شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں شرجیل گوپلانی، سلیم خان، محمد سلیم، محمد اسلم، محمد قاسم، حامد عارف، اللہ رکھا، محمد نواز، سید عباس رضا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2022 - 22:15:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :