ندیم ارشد ایشین اور اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں،گوہر رضا

انہوں نے جونیئر ایتھلیٹس کے لئے بھی ایک مثال قائم کر دی ہے ،ایس ایم ندیم

جمعرات 11 اگست 2022 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق نیشنل ایتھلیٹ سید گوہر رضااورسیکریٹری پی ایس ایس او اور سابق نیشنل ایتھلیٹ سید محمد ندیم ،سیکر یٹری پی ایس ایس اوکراچی محمد ریاض ،محمد رفیع ،محمد ناظم اور دیگر نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں نئے گیمز ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے پر قومی ہیرو اور ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم حقیقی معنوں میں ہمارے قومی ہیرو ہیں جو اسکول لائف سے ہی چیمپئن تھے اور اسی انداز سے آگے بڑھتے رہے ،ان کی مسلسل سخت محنت اوراپنے عزائم میں بلندی و پختگی نے ان کے لئے کامیابی کے دروازے کھولے انہوں نے اپنی کامیابیوں سے ثابت کیا کہ قدرت کسی کی محنت رایئگاں نہیں جانے دیتی ،ندیم ارشد ،نوح دستگیر بٹ اور دیگر ایتھلیٹس نے جونیئر ایتھلیٹس کے لئے بھی مسلسل محنت کرنے اور کبھی بھی مایوس نہ ہونے کی مثال بھی قائم کی ہے ،ہماری دعا ہے کہ ارشد ندیم ایشین اور اولمپکس مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میںایک بار پھر روشن کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ ،ریسلنگ اور جوڈو میں میڈلز جیتنے والے تمام قومی ایتھلیٹس کو بھی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے ۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 22:15:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :