بابر اعظم تینوں فارمیٹس کے نمبر ون بیٹر بن سکتے ہیں، سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے ورد کی پیشگوئی

جمعرات 11 اگست 2022 23:08

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) سری لنکن کرکٹ لیجنڈ مہیلا جے وردنے نے پیشگوئی کی ہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹس کے نمبر ون بیٹر بن سکتے ہیں۔جے وردنے نے کہا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ٹاپ پر رہنیکا موقع ہے۔

(جاری ہے)

سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے میں مقابلہ سخت ہے مگر بابر ان میں بھی ٹاپ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم کا کافی اہم کردار ہے، بطور کپتان بھی وہ خود پر ذمہ داری لیتے ہیں۔جے وردنے نے کہا کہ اگر بابر اعظم یوں ہی پرفارم کرتے رہے تو مزید بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی فارمیٹ ہو بابر اعظم پریشان نہیں ہوتا، اس کی تکنیک بہترین ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 23:08:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :