اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کی ٹیم کوہاٹ سپورٹس اکیڈمی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، صدیق بنگش

جمعہ 12 اگست 2022 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) اسوا فٹ بال اکیڈمی کے ہیڈ کوچ صدیق بنگش نے کہا ہے کہ اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کی ٹیم کوہاٹ سپورٹس اکیڈمی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رانا تنویر نے اسوا اکیڈمی ٹیم کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ صدیق بنگش نے کہا کہ اسوا اکیڈمی کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ ماہ سے جاری ہے اور کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس اکیڈمی کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس اکیڈمی کے کوچ عبدالودود نے کہا کہ کسی بھی سیریز میں کامیابی حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی اپنے ہوم گرائونڈ کا فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ سیریز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ سجاد خان آفریدی اورریجنل سپورٹس آفیسر، سکندر شاہ کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 11:00:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :